وزیراعلیٰ کا استعفیٰ دینے کا اعلان

نئی دہلی(پی این آئی) دو دن قبل جیل سے رہائی پانے والے دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے وزارت اعلیٰ سے استعفیٰ دیکر نئے الیکشن میں جانے کا اعلان کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی خبر کے مطابق سپریم کورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد جیل سے رہا ہونے والے دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد وزارت اعلیٰ سے استعفیٰ دیکر کسی اور کو وزیراعلیٰ نامزد کریں گے اور دوبارہ الیکشن میں جائیں گے۔ کیجریوال نے اپنے بیان میں کہا کہ ” میں دو دن بعد وزارت اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دونگا اور اس وقت تک وزیراعلیٰ کی کرسی پر نہیں بیٹھونگا جب تک عوام اپنا فیصلہ نا دیں، مجھے قانون کی عدالت سے انصاف ملا ہے اور اب میں انصاف لینے عوام کی عدالت میں جاؤنگا”۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close