بیرون ملک پاکستانی طالبہ خوفناک حادثے کا شکار

آسٹن (پی این آئی) ٹیکساس میں ایک گاڑی نے پاکستانی طالبہ دانیا ظہیر کو ٹکر مار دی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئی اور ڈرائیور موقع سے نکلنے میں کامیاب ہوگیا، شدید زخمی طالبہ کی آج سرجری ہوگی۔

روزنامہ جنگ کے مطابق پاکستانی طالبہ دانیا کا حادثے کے بعد کہنا ہے کہ ڈرائیور نے یہ بھی نہ دیکھا کہ میں زندہ ہوں یا نہیں، حادثے نے میرے سارے خواب توڑ دیے، پاکستان کے قونصل جنرل آفتاب چوہدری نے دانیا ظہیر کی عیادت کی، جبکہ سابق وفاقی وزیر بابر غوری و دیگر نے بھی طالبہ کی عیادت کی۔پاکستانی امریکن کا کہنا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں طالبہ کے ساتھ ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close