کملا ہیرس سے مقابلہ، ڈونلڈ ٹرمپ بھاگ گیا

امریکا کے سابق صدر اور ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیرس کے ساتھ ایک اور مباحثے سے انکار کردیا۔

سوشل میڈیا پر بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ کملا ہیرس کے ساتھ ایک اور مباحثے میں حصہ نہیں لیں گے۔انہوں نے کہا کہ ان کا ایک مباحثہ بائیڈن اور دوسرا کملا ہیرس کے ساتھ ہوا، تیسرا مباحثہ نہیں ہوگا۔یاد رہے کہ دو روز قبل ریپبلکن جماعت کے صدارتی امیدوار اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹک جماعت کی صدارتی امیدوار اور موجودہ نائب صدر کملا ہیرس کے درمیان پہلا مباحثہ ہوا تھا.

امریکی نشریاتی ادارے اے بی سی نیوز نے کے زیر اہتمام مباحثہ ریاست پنسلوینیا میں ہوا، دونوں امیدواروں کے درمیان یہ مباحثہ 90 منٹ تک جاری رہا۔مباحثے میں معیشت، امیگریشن، اسقاط حمل، روس یوکرین جنگ، اسرائیل کے غزہ پر حملوں سمیت اہم داخلی اور خارجہ امور پر دونوں جماعتوں کے امیدواروں نے اپنا مؤقف پیش کیا۔مباحثے کو دوران دونوں امیدواروں نے ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی تھی، بیشتر مبصرین کا کہنا تھا مباحثے میں کملا ہیرس ڈونلڈ ٹرمپ پر بازی لے گئیں تھیں تاہم کچھ کا خیال اس کے برعکس تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close