برطانیہ نے ای ویزہ سروس بند کر دی

لندن(پی این آئی) برطانوی حکومت نے اردنی شہریوں کیلئے الیکٹرانک ویزا سروس منسوخ کر دی۔

جو چند ماہ قبل ہی شروع کی گئی تھی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اب کوئی بھی اردنی شہری برطانیہ آنے کے خواہشمند کو روایتی طریقے سے سفارتخانے کے ذریعے ویزا کیلئے درخواست دینا ہو گی۔ برطانوی حکومت کی جانب سے خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کے شہریوں کے لیے الیکٹرانک ویزہ سروس بدستور برقرار ہے۔ای ویزہ سروس کا نظام گذشتہ فروری کے آخر میں نافذ ہوا تھا۔ تقریبا 6 ماہ قبل اردن میں اس سروس کو فعال کیا گیا تھا۔ خلیجی اور اردن کے شہری چند گھنٹوں کے اندر اندر ای ٹی اے نامی الیکٹرانک ٹریول ویزہ حاصل کرنے کے قابل ہو گئے تھے۔

اس سے قبل اردنی اور خلیجی شہریوں کو اپنے ممالک میں سفارتخانوں کے ذریعے برطانیہ جانے کے لیے ویزا کی درخواست دینا پڑتی تھی۔نئے فیصلے کے تحت برطانوی ہوائی اڈوں کے ذریعے تیسری منزل کا سفر کرنے والے کسی بھی اردنی شہری کو سفارتخانے سے “ٹرانزٹ ویزا” بھی حاصل کرنا ہو گا۔ اس کے نتیجے میں اردن کے شہری الیکٹرانک ٹریول اتھارٹی کے ساتھ برطانیہ کا سفر کرنے کے اہل ہوں گے۔نئی ہدایات کے مطابق ان لوگوں کے لیے 4 ہفتوں کا ویزہ فری ٹرانزیشن پیریڈ ہو گا جو پہلے سے ہی الیکٹرانک ٹریول ویزہ رکھتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close