اسلام آباد (پی این آئی)جرمنی میں دریا پر بنا پل گرگیا۔
خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔جرمن حکام کے مطابق ڈریسڈن شہر میں دریا پر بنے پل کا 10میٹر لمبا حصہ آج صبح دریا میں جا گرا، گرنے والا پل پیدل چلنے والوں، سائیکل سوار اور ٹرام سروس کےلیے استعمال کیا جاتا تھا۔حادثے کے وقت پل پر کوئی موجود نہیں تھا، ڈریسڈن شہر کے حکام کے مطابق پل کے دیگر حصوں کے گرنے کا بھی شدید خطرہ ہے۔
پل گرنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے، تاہم واقعےکی تحقیقات جاری ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں