تارکین وطن کی کشتی کو خوفناک حادثہ

ڈاکار(پی این آئی) سینیگال کے ساحل سے محض 4 کلومیٹر دور کشتی الٹنے سے 26 تارکین وطن ہلاک ہوگئے۔

حکام کے مطابق ڈوبنے والے چار افراد کو بچا لیا گیا، باقی کی تلاش جاری ہے۔ ابتدائی تفصیلات کے مطابق لکڑی سے بنی کشتی پر سو سے زائد افراد سوار تھے۔حکام کے مطابق کشتی کو حادثہ ساحل سے چار کلومیٹر کے فاصلے پر پیش آیا، کشتی سینیگال سے سپین کے جزائر کینری کیلئے روانہ ہوئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close