سڑک پار کرتے ہوئے موبائل فون استعمال کو روکنے کی مہم

برطانیہ میں طلبہ کو سڑک پار کرتے وقت موبائل فون کے استعمال سے روکنے کی مہم شروع کردی گئی۔

انشورنس کمپنی سروے کے مطابق برطانیہ میں 12 سے 15 برس کے 95 فیصد بچوں کے پاس موبائل فون ہیں۔سروے کے مطابق 84 فیصد نے سڑک پر موبائل فون کے استعمال کا اعتراف کیا ہے۔رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں سیکنڈری اسکول کے طلبا سڑک پار کرتے ہوئے موبائل فون پر اتنے مگن ہوتے ہیں کہ ہر 5 میں سے ایک طالب علم گاڑی سے ٹکرایا یا ٹکراتے ٹکراتے بچا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں