پی آئی اے کے طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ

قومی ایئر لائن پی آئی اے کی دبئی سے پشاور کی پرواز میں فنی خرابی کے باعث ایمرجنسی لینڈنگ کی گئی۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پرواز پی کے 284 میں روانگی کے فوری بعد خرابی پیدا ہوئی تھی، ایئر ٹریفک کنٹرولر دبئی کی ہدایت پر طیارے نے 50 منٹ بعد واپس لینڈنگ کر لی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافروں کو طیارے سے اتار کر لاؤنج منتقل کر دیا گیا ہے، اس کا معائنہ کیا جا رہا ہے، پرواز نے آج صبح 9 بجے پشاور پہنچنا تھا۔پی آئی اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ دبئی ایئر پورٹ پر پی آئی اے کے طیارے کی فنی خرابی دور کی جا رہی ہے،

پرواز پی کے 284 دبئی سے 1 گھنٹے بعد پشاور روانہ ہو گی۔ انتظامی مسائل، 6 پروازیں منسوخ، 12 تاخیر کا شکار۔دوسری جانب انتظامی مسائل کے باعث کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے 6 پروازیں منسوخ ہو گئیں جبکہ 12 تاخیر کا شکار ہیں۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی سے جدہ کی پی آئی اے کی پرواز پی کے 832، اسلام آباد سے کراچی کی نجی ایئر لائن کی 2 پروازیں پی ایف 125 اور 126 کو منسوخ کر دیا گیا۔پی آئی اے کی لاہور سے دبئی کی پرواز پی ایف 723 اور اسلام آباد سے ابوظبی کی پی آئی اے کی پرواز پی کے 261 کو بھی منسوخ کیا گیا ہے۔

استنبول سے کراچی کی غیر ملکی ایئر لائن کی آمد و روانگی کی پروازوں میں پونے 4 گھنٹے کی تاخیر ہوئی ہے۔اسلام آباد سے کراچی کی پرواز پی کے 300 میں 1 گھنٹے اور کراچی سے لاہور کی پرواز پی کے 302 میں ساڑھے 4 گھنٹے تاخیر ہوئی ہے۔اسلام آباد سے کراچی کی پرواز پی کے 368 چھ گھنٹے اور لاہور سے کراچی کی پرواز پی کے 303 ساڑھے 4 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close