باتھ روم کے استعمال پر جھگڑا، امریکہ میں ایک طالب علم نے دوسرے کو مار دیا

امریکی ریاست میری لینڈ میں قائم جوپاٹاؤن ہائی اسکول میں باتھ روم پر جھگڑے میں ایک طالب علم ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق اسکول کی پہلی منزل پر موجود باتھ روم پر 2 طالب علموں کے درمیان جھگڑا ہوا جو اس قدر بڑھ گیا کہ ایک 16 سالہ طالب علم نے دوسرے طالب علم کو گولی مار دی۔پولیس نے بتایا کہ گولی لگنے سے 15 سالہ وارن کرٹس گرانٹ زخمی ہوا جسے فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔پولیس کے مطابق 16 سالہ ملزم واقعے کے بعد اسکول سے فرار ہوا جسے چند ہی منٹوں میں اسکول کے قریب سے گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے اور قتل میں استعمال ہونے والا ہتھیار برآمد کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل بھی امریکی ریاست جارجیا کے اسکول میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جہاں 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close