تیز رفتار بس منی ٹرک میں جا گھسی، ہلاکتیں ہی ہلاکتیں

ویب ڈیسک(پی این آئی)بھارت کی ریاست اتر پردیش کے علاقے ہاتھرس میں ایک تیز رفتار بس خراب سڑک کے باعث بے قابو ہوکر ایک منی ٹرک میں جا گھسی جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔

نیشنل ہائی وے 93 پر یہ سانحہ بارش کے باعث سڑک میں پڑنے والے گڑھوں کے باعث رونما ہوا۔ منی ٹرک پر گنجائش سے کہیں زیادہ افراد سوار تھے۔ جب بس اُس میں جا گھسی تو کئی افراد سڑک پر گرے اور سر سڑک سے ٹکرانے کے باعث موقع ہی پر دم توڑ گئے۔زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں چند زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ حادثے کے بعد بس کا ڈرائیور بھاگ نکلا۔ پولیس اُس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close