طاقتور طوفان ساحلی علاقے سے ٹکرا گیا، بڑی تباہی کا اندیشہ

بیجنگ (پی این آئی) طاقتور طوفان یاگی چین کے صوبے ہینان کے ساحلی علاقے سے ٹکرا گیا، طوفان کے زیر اثر جنوبی چین میں شدید بارشیں ہوئیں۔

جس کے بعد سکول بند اور سیکڑوں پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ دوسری جانب ہانگ کانگ سٹاک ایکسچینج سمیت دیگر کاروباری مراکز بھی بند ہیں۔چین کے بعد طوفان آج ہی ویت نام سے ٹکرائے گا، طوفان کے پیش نظر ویت نام میں 4 ایئرپورٹس بند کر دیے گئے۔

چین سے قبل طوفان یاگی نے فلپائن میں تباہی مچائی تھی جہاں 16 اموات ہوئی تھیں، فلپائن سے ٹکرانے کے بعد طوفان یاگی کی شدت دو گُنا بڑھ چکی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں