فائرنگ کا افسوسناک واقعہ

ویب ڈیسک(پی این آئی) امریکی ریاست جارجیا کے اسکول میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کے بعد اسکول سے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے زخمی کئی افراد کو اسپتال لایا گیا ہے، فائرنگ کی اطلاع پر بیرو کاؤنٹی کے تمام اسکولوں کو بند کر دیا گیا ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد بھگدڑ مچنے سے بھی لوگ زخمی ہوئے، ابھی یہ واضح نہیں کہ زخمیوں میں کتنے افراد کوگولیاں لگیں اور کتنے بھگدڑ کے نتیجے میں زخمی ہوئے۔

شدید زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ مزید ہیلی کاپٹروں اور ایمبولینسوں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رکھا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close