شکاگو(پی این آئی) امریکی ریاست شکاگو میں ریلوے سٹیشن پر نامعلوم حملہ آور نے فائرنگ کر کے 4 مسافروں کو ہلاک کر دیا۔
واقعہ فار ایسٹ پارک بلیو لائن سٹیشن پر پیش آیا، فائرنگ کے وقت چاروں مسافر سو رہے تھے۔پولیس نے بتایا کہ تین افراد کو موقع پر ہی مردہ قرار دے دیا گیا جبکہ چوتھے شخص کی لویولا یونیورسٹی میڈیکل سینٹر میں موت ہو گئی۔ پولیس حکام نے سیکیورٹی فوٹیج کا جائزہ لینے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ فی الحال متاثرین کی شناخت ممکن نہیں۔بعد ازاں ایک مشتبہ شخص کو ٹرین پر ہونے والی فائرنگ کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا تھا۔فاریسٹ پارک کے ڈپٹی چیف کرس چن نے بتایا کہ ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور ایک ہتھیار برآمد کیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں