مرکزی جیل توڑ نے کی کوشش، 129 قیدی ہلاک

کنہاسا (پی این آئی) جمہوریہ کانگو میں ملک کی سب سے بڑی جیل کو توڑنے کی کوشش صبح 2 بجے شروع ہوئی اور کئی گھنٹوں تک جاری رہی جس کے دوران 129 افراد ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جمہوریہ کانگو کے ملک کی سب سے بڑی جیل سے فرار ہونے کی کوشش میں زیادہ تر افراد کچلے جانے یا دم گھٹنے سے ہلاک ہوگئے جب کہ 24 قیدی پولیس کی گولیاں لگنے سے مارے گئے۔دارالحکومت کنشاسا کی مکالا جیل میں دھکم پیل اور کچلے جانے کے باعث 59 قیدی زخمی بھی ہوئے جن میں سے 13 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ متعدد خواتین قیدیوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاعی بیان میں جیل سے فرار ہونے کی کوشش اور اس میں ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق تو کی گئی ہے لیکن فرار قیدیوں کی تعداد نہیں بتائی گئی۔ نہ یہ واضح کیا گیا ہے کہ یہ واقعہ کیسے پیش آیا اور ذمہ داران کون ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close