بے قابو بس ہجوم میں جا گھسی، ہلاکتیں ہی ہلاکتیں

بیجنگ(پی این آئی)چین میں اسکول بس بے قابو ہوکر ہجوم میں جا گھسی جس کے نتیجے میں 5 طلبہ سمیت 11 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعہ چین کے صوبے شینڈونگ میں پیش آیا جہاں ڈرائیور سے بے قابو ہونے والی اسکول بس ایک اسکول کے قریب کھڑے ایک ہجوم میں داخل ہوگئی جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کے مطابق چین کے سرکاری میڈیا نے 11 اموات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں 5 طالب علم ہیں اور 6 دیگر افراد میں بچوں کے والدین ہیں۔

پولیس نے بس ڈرائیور کو حراست میں لے لیا جس سے تحقیقات کی جارہی ہیں تاہم فوری طور پر حادثے کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close