رات گئے زوردار دھماکہ

ویب ڈیسک(پی این آئی)افغان دارالحکومت کابل میں زوردار دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

اس سے قبل عرب میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ افغان وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالمتین نے کابل میں دھماکے کی تصدیق کردی۔ ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ دھماکا دارالحکومت کابل کی دارالامان مرکزی شاہراہ پر ہوا، دھماکے کی نوعیت اور نقصانات کا تعین کیا جا رہا ہے۔تاہم اب افغان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close