ماسکو (پی این آئی) لاپتہ ہونے والے روسی ہیلی کاپٹر کا ملبہ تلاش کرلیا گیا، ملبے سے17 لاشیں بھی ملی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہفتے کے روز روس کا ایک ہیلی کاپٹر ملک کے مشرق بعید کے علاقے میں واقع جزیرہ نما کامچاتسکی میں اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد لاپتہ ہوگیا تھا۔ ہیلی کاپٹر پر 19 سیاح اورعملےکے تین افراد سوار تھے۔روسی حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر کے ملبے اور اطراف سے 17 لاشیں ملی ہی جبکہ باقی 5 کی تلاش کی جارہی ہے۔
اتوار کے روزریسکیوٹیموں کو پہاڑی علاقے میں ہیلی کاپٹر کا ملبہ پہاڑی ڈھلوان پر بکھرا ہوا نظر آیا جس کےبعد وہاں فوری ریسکیو ٹیمیں پہنچیں، تاہم 22 افراد میں سے 17 کی لاشیں ملیں جبکہ خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ باقی 5 افراد کے زندہ بچ جانے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں اوران کی لاشیں بھی جلد تلاش کرلی جائیں گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کا ملبہ اسی علاقے سے ملا ہے جہاں ریڈار سے ہیلی کاپٹر کا رابطہ منقطع ہوا تھا۔ لاپتہ ہونے والاہیلی کاپٹر ایم آئی ایٹ طرز کا فوجی ہیلی کاپٹر تھا جو روس میں نقل و حمل کے لیے وسیع پیمانے پر استعمال کیا جاتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں