ویب ڈیسک(پی این آئی)روس کا ایم آئی ایٹ ہیلی کاپٹر لاپتا ہوگیا، ہیلی کاپٹر میں عملے سمیت 22 افراد سوار تھے۔
روسی میڈیا کے مطابق روس کا ایم آئی ایٹ ہیلی کاپٹر کم چٹکا کے علاقے میں لاپتا ہوگیا، ہیلی کاپٹر میں عملے کے 3 افراد علاوہ دیگر 19 افراد سوار تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی حکام نے کرمنل کیس کے تحت واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں جس میں ٹریفک سیفٹی قوانین اور فضائی ٹرانسپورٹ آپریشن کی خلاف ورزی جیسی شقیں بھی شامل ہیں۔روسی میڈیا کے مطابق چالیس سے زائد اہلکار لاپتا ہیلی کاپٹر کی تلاش میں کے کام میں مصروف ہیں تاہم خراب موسم اور شدید دھند کے سبب تاحال ہیلی کاپٹر کا پتا نہیں چلایا جاسکا۔
روسی میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ خراب موسم کے باعث ہیلی کاپٹر سے رابطہ بھی ممکن نہیں ہو پا رہا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں