سعودی عرب نے عمرہ زائرین کیلئے نئے پروگرام کا اعلان کر دیا

ریاض(پی این آئی) سعودی عرب نے عازمین عمرہ کی سہولت کے لیے نیا ویزا پروگرام متعارف کرا دیا۔

ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ کی طرف سے اس ویزہ پروگرام کو ’ڈائریکٹ عمرہ پروگرام‘ کا نام دیا گیا ہے جس میں کمپنیوں کو عازمین کے ساتھ براہ راست سروسز مہیا کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس نئے ویزہ پروگرام کا مقصد ریاست میں مذہبی سیاحت کو فروغ دینا ہے اور عازمین عمرہ کو اسلامی نقطہ نظر سے تاریخی مقامات کی طرف راغب کرنا ہے۔ اس پروگرام کا ایک مقصد ٹور کمپنیوں کو عازمین عمرہ کے لیے انتظام و انصرام میں سہولت دینا بھی ہے۔واضح رہے کہ 2023ء میں 1کروڑ 35لاکھ مسلمانوں نے عمرہ کی ادائیگی کے لیے حجاز مقدس کا سفر کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close