حسینہ واجد کو ایک اور بڑا جھٹکا لگ گیا

ڈھاکہ (پی این آئی) بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد اوردیگر اراکان کے ڈپلومیٹک پاسپورٹ منسوخ کر دیئے ہیں۔

بنگلہ دیش کے محکمہ داخلہ کی طرف سے اعلان کردہ اس فیصلے میں سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کا سفارتی پاسپورٹ منسوخ کر دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ ڈپلومیٹک پاسپورٹ رکھنے والے افراد کو بعض ممالک کے ویزا فری سفر کے علاوہ دیگر مراعات بھی حاصل ہوتی ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بی این پی نے کہا ہے کہ بھارت کا بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم کو پناہ دینا بنگلہ دیش میں جمہوریت کی بقا کے لیے خطرہ ہے۔

بھارت کی یہ حرکت بنگلہ دیش میں جمہوریت کے تسلسل کی راہ میں دیوار بن رہی ہے۔پارٹی نے کہا کہ بھارتی قیادت شیخ حسینہ کو بنگلہ دیش کے حوالے کرے تاکہ ان کے خلاف مختلف جرائم کے الزامات کے تحت 31 مقدمات کی کارروائی باضابطہ طور پر شروع ہو سکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں