ڈھاکہ (پی این آئی)بنگلادیشی حکومت نے عوام میں بے چینی پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ موخرکردیا۔
بنگلادیشی میڈیا کے مطابق وزارت بجلی، توانائی و معدنی وسائل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز پر فیصلہ موخرکردیا ہے۔وزارت کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی تجویز پر اخبارات میں منفی خبریں لگیں اور اس اضافے سے عوام میں بے چینی پھیلنے کا خدشہ تھا۔بیان میں کہا گیا کہ اس وجہ سے فی الحال پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی تجویز پر فیصلہ موخر کردیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں