یورپ جانے کے خواہشمند افراد کے لیے اہم خبر

برسلز(پی این آئی) یورپی یونین نے مسافروں کے لیے ساتھ لیجانے والے سامان کے متعلق نئی پالیسی لاگو کر دی۔

نیوز ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق نئی لگیج پالیسی میں مسافروں کو مائع چیزوں کی مقدار مزید کم کرنے کا پابند بناتے ہوئے زیادہ سے زیادہ 100ملی لیٹر تک ساتھ لیجانے کی اجازت دی گئی ہے۔نئی پالیسی کے تحت یورپی ایئرلائنز کے ساتھ سفر کرنے والے مسافر ایروسولز (Aerosols)اور جیلز(Gels) جیسی مائع چیزیں اب صرف 100ملی گرام کی مقدار میں ہی ساتھ لیجا سکیں گے۔ایئرپورٹس کونسل انٹرنیشنل (اے سی آئی) یورپ کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ نئی پالیسی مسافروں اور ایئرپورٹس دونوں پر لاگو ہو گی۔

اے سی آئی یورپ کی طرف سے یورپی یونین کمیشن اور رکن ممالک کو ہدایت کی گئی ہے کہ اس حوالے سے مخصوص اہداف کے لیے روڈ میپ تیار کریں۔ رپورٹ کے مطابق اس نئی پالیسی سے یورپی ممالک کے متعدد ایئرپورٹ متاثر ہوں گے۔ جرمنی، آئرلینڈ، لیتھوانیا، نیدرلینڈز، سویڈن اور مالٹا سمیت کئی یورپی ممالک کے ایئرپورٹس پر ’سی 3‘ سکینرز نصب کیے گئے ہیں۔ برطانیہ کے 6چھوٹے ایئرپورٹس پر بھی یہ ٹیکنالوجی استعمال کی جا رہی ہے۔ اب ان ایئرپورٹس کو بھی مائع چیزوں کے متعلق نئی پابندی پر عمل کرنا ہو گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close