جدہ(پی این آئی) سعودی حکومت نے صنعتی شعبے میں کام کرنے والے غیرملکی ورکرز کے لیے فیس معافی میں توسیع کر دی۔
غیرملکی ورکرز کے لیے 2019ءمیں پہلی بار اس فیس کو ختم کیا گیا تھا ، جو قبل ازیں ہر غیرملکی ورکر پر لاگو تھی۔ فیس کے خاتمے میں اب 31دسمبر 2024ءتک توسیع کی گئی ہے۔ سعودی عرب کے وزیر صنعت و معدنی وسائل بندرالخریف نے کہا ہے کہ ”غیرملکی ورکرز کے لیے فیس معافی میں توسیع صنعتی شعبے میں ترقی اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی وسیع تر حکمت عملی کا حصہ ہے۔ ہم اس معاملے میں شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی مسلسل معاونت پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔“
ان کا کہنا تھا کہ ”فیس معافی میں توسیع سے صنعتی شعبے کو مزید تقویت ملے گی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ غیرملکی ورکرز کو دی گئی یہ رعایت سعودی عرب کے صنعتی منظرنامے کو تبدیل کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔اس کے آغاز سے اپریل 2024ءتک ریاست میں صنعتی اداروں کی تعداد تیزی سے بڑھتی ہوئی 8ہزار822سے بڑھ کر 11ہزار868ہو گئی ہے۔“
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں