اٹلی کے قدیم جنوبی شہر پومپئی میں حالیہ کھدائی کے دوران مرد اور عورت کے ڈھانچوں کے ساتھ قیمتی سکے اور زیورات دریافت ہوئے ہیں۔
آثار قدیمہ ماہرین کا کہنا ہے کہ دریافت پومپئی کے نویں ریجن میں ہوئی ہیں، جہاں بہت سی قدیم عمارتوں کے آثار بھی نظر آئے، ان میں ایک بیکری، تعمیر شدہ گھر اور خوبصورت نقاشی والے کمرے بھی موجود ہیں۔79 عیسوی میں پومپمئی میں آتش فشاں کے پھٹنے سے یہ علاقہ راکھ کے نیچے دب گیا تھا، جہاں 20 ہزار کے قریب لوگ آباد تھے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ انہیں خواتین کی ہڈیاں ایک چھوٹے کمرے سے ملی ہیں، جو گھر کی مرمت کے دوران عارضی طور پر سونے کیلئے استعمال ہو رہا تھا۔ عورت کے ہاتھوں میں سونے، چاندی اور تانبے کے سکے موجود تھے جبکہ کانوں میں سونے اور موتی کی بالیاں بھی تھیں۔
آثار قدیمہ ماہرین کے مطابق یہ کمرہ پومپئی کی دوسری جگہوں پر راکھ کے گرنے سے بچنے کے لیے پناہ گاہ کے طور پر استعمال کیا گیا تھا، چونکہ دروازہ بند تھا، اسی لیے کمرہ راکھ سے محفوظ رہا، مگر مرد اور خاتون کا جوڑا اندر پھنس گیا تھا۔ ماہرین کے مطابق، ان کی موت آتش فشانی مواد کے سبب ہوئی، جس کی وجہ سے یہ کمرے میں ہی دفن ہوگئے تھے۔واضح رہے کہ پومپئی، اٹلی میں نیپلز کے جنوب مشرق 14 میل (23 کلومیٹر) پر واقع ایک قدیم شہر ہے۔ جسے 1997 میں یونیسکو ورلڈ ہیریٹیج سائٹ کا درجہ دیا گیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں