5 اعشاریہ 5 شدت کا زلزلہ، وسیع علاقے لرز گئے

امریکا کی ریاست کیلیفورنیا اور اسرائیل سمیت مشرق وسطیٰ کے کئی ممالک میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 4 نوٹ کی گئی جس سے شہر کا مضافاتی علاقہ ایل سیرینو (El Sereno) لرز کر رہ گیا۔ زلزلے کے جھٹکے کیلیفورنیا کے جنوبی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے مگر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ایسٹجرمن ریسرچ سینٹر برائے جیو سائنسز کے مطابق اردن اور شام میں زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 5 نوٹ کی گئی جبکہ اسرائیل میں زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 2 نوٹ کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close