4.4شدت کا زلزلہ، مرکز کہاں تھا؟

 

نیو یارک(پی این آئی)امریکی شہر لاس اینجلس میں 4.4شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔

 

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاستہائے متحدہ کے جیولوجیکل سروے نے بتایا پیر کی سہ پہر جنوبی کیلیفورنیا میں 4.4 شدت کا زلزلہ آیا۔زلزلے کا مرکز لاس اینجلس کے شمال مشرقی علاقے میں واقع ہائی لینڈ پارک کے قریب تھا۔زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی فوری طور پر کوئی اطلاع نہیں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close