واشنگٹن(پی این آئی)نائب امریکی صدر اور ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کاملہ ہیرس نے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا۔
غزہ کے التابعین اسکول پر گزشتہ روز اسرائیلی حملے سے متعلق میڈیا سے گفتگو میں کاملہ ہیرس کا کہنا تھا کہ غزہ میں ایک بار پھر کئی شہریوں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ کاملہ ہیرس نے کہا کہ اسرائیل کو دہشت گردوں، جو حماس کے ہیں، ان کے پیچھے جانے کا حق ہے لیکن میں نے پہلے بھی بارہا کہا ہے کہ شہریوں کی ہلاکتوں سے گریز کرنا اہم ذمہ داری ہے۔ کاملہ ہیرس نے زور دیا کہ ہمیں یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ بندی معاہدے کی ضرورت ہے، یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ بندی معاہدہ اب ہو جانا چاہیے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز غزہ کے التابعین اسکول پر اسرائیلی بمباری سے 120 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوئے تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں