تازہ ترین

حسینہ واجد کیلئے ایک اور بُری خبر آگئی

ڈھاکہ (پی این آئی )بنگلہ دیش کی عبوری حکومت میں پوسٹل، ٹیلی کمیونی کیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر اور اسٹوڈنٹس اگینسٹ ڈسکریمینیشن( ایس اے ڈی )کے مرکزی رہنما ناہد اسلام نے کہا ہے کہ شیخ حسینہ واجد وطن واپس آئیں اور مقدمات کا سامنا کریں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کو اپنے پہلے انٹریو میں بنگلہ دیشی طلبہ تحریک کے مرکزی رہنما ناہد اسلام نے کہا کہ مجھے حیرت ہے کہ معزول وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد ملک سے فرار کیوں ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ ہم سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم کے دور حکومت میں ہونے والی ہلاکتوں پر انصاف چاہتے ہیں اور یہ طلبہ تحریک کا ایک اہم مطالبہ ہے، اور اس حوالے سے ہم اقدامات کررہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اگر شیخ حسینہ واجد واپس بنگلہ دیش نہیں آئیں تو ہم عدالتی نظام یا پھر اسپیشل ٹریبونل کے ذریعے ان کی گرفتاری کے لیے اقدامات کریں گے۔

ایک سوال کے جواب میں ناہد اسلام نے کہا کہ عبوری حکومت کی ترجیح صاف اور شفاف انتخابات کا انعقاد ہے، تاہم انتخابات سے قبل انتخابی اور آئینی اصلاحات کی ضرورت ہے، اس کے علاوہ گزشتہ حکومت کے دوران ہونے والی مبینہ کرپشن کی تحقیقات بھی عبوری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔بنگلہ دیش کی طلبہ تحریک کے ایک اور رہنما ابو بکر نے بھی انٹریو میں یہی مطالبہ دہرایا، ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ حسینہ واجد واپس وطن آکر مقدمات کا سامنا کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں