میری حکومت کا تختہ الٹنے میں کس ملک کا ہاتھ ہے؟ شیخ حسینہ واجد کا پہلا بیان آگیا

نئی دہلی(پی این آئی)بنگلہ دیش سے فرا ر ہوکر بھارت جانے والی سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ کا پہلا بیان سامنے آ گیا۔

 

 

بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے کہاکہ حکومت کا تختہ پلٹنے کے پیچھے امریکا کا ہاتھ ہے،امریکا کو ایئربیس قائم کرنے کیلئے سینٹ مارٹن جزیرہ نہ دینے پر اقتدار سے ہاتھ دھونا پڑا،حسینہ واجد کاکہناتھا کہ میں نے استعفیٰ دے دیا تاکہ مجھے لاشوں کا جلوس نہیں دیکھنا پڑے،وہ لاشوں پر اقتدار حاصل کرنا چاہتے تھے لیکن میں نے اس کی اجازت نہیں دی،انہوں نے کہاکہ اپنے ملک کے

 

باشندوں سے گزارش کرتی ہوں شدت پسندوں کے بہکاوے میں نہ آئیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close