شیخ حسینہ واجد کو گرفتار کرکے بنگلہ دیش بھیجنے کا مطالبہ آگیا

ڈھاکہ (پی این آئی) بنگلہ دیش سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے بھارتی حکومت سے شیخ حسینہ واجد کو گرفتار کرکے واپس بھیجنے کا مطالبہ کر دیا۔

بنگلہ دیش سپریم کورٹ بار کے صدر اے ایم محبوب الدین نے کہا ہے کہ شیخ حسینہ واجد بنگلہ دیش میں کئی لوگوں کی موت کی ذمہ دار ہیں، اس لیے بھارت سرکار انہیں اور ان کی بہن کو گرفتار کرکے بنگلہ دیش واپس بھیجے۔اے ایم محبوب الدین کا کہنا تھا کہ ’’ہم بھارتی عوام کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں۔ چنانچہ بھارتی حکومت بنگلہ دیشی شہریوں کے قتل کی ذمہ دار شیخ حسینہ واجد کو بنگلہ دیش کے حوالے کرے۔

واضح رہے کہ وزارت عظمیٰ کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد فرار ہو کر بھارت جانے والی شیخ حسینہ واجد تاحال بھارت میں ہی مقیم ہیں اور ان کی طرف سے فن لینڈ میں سیاسی پناہ کی درخواست دے دی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close