7.1شدت کا زلزلہ، وارننگ جاری کر دی گئی،عوام میں خوف و ہراس

ٹوکیو (پی این آئی )جاپان میں 7.1 شدت کے طاقتور زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان کے جنوب مغربی حصے میں 7.1 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی۔مقامی میڈیا کی جانب سے پہلے زلزلے کی شدت 6.9 بتائی گئی تھی تاہم بعد ازاں زلزلے کی شدت 7.1 بتائی گئی۔حکام کی جانب سے کیوشو اور شکوکو کے مغربی جزائز ایک میٹر تک بلند لہروں کی وارننگ جاری کی گئی ہے جبکہ جاپانی میڈیا کا بتانا ہے کہ سونامی کی وارننگ کا دائرہ کار کاگوشیما اور ایہائم تک بڑھا دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close