سابق وزیر خارجہ ائیرپورٹ سے گرفتار

ڈھاکہ(پی این آئی) بنگلہ دیش کے سابق وزیرخارجہ حسن محمود کے بعد سابق وزیرمواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی جنید احمد پلک کو بھی ڈھاکہ ایئرپورٹ سے بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔

ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی کابینہ میں وزیرخارجہ رہنے والے حسن محمود فرار ہو کر متحدہ عرب امارات جا رہے تھے، جبکہ جنید احمد پلک بھارت جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ایئرپورٹ سٹاف اور بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق جنید احمد پلک بھارتی دارالحکومت نئی دہلی جانے والی پرواز میں سوار ہونے کی کوشش کر رہے تھے جب انہیں ایئرپورٹ سکیورٹی فورس کے اہلکاروں اور ورکرز نے پکڑ لیا۔ واضح رہے کہ شیخ حسینہ واجد بھی وزارت عظمیٰ کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد فرار ہو کر بھارت گئیں، جہاں انہیں بھارتی حکومت نے کسی خفیہ مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close