جمائما کا بھی ردعمل آ گیا

معروف برطانوی فلمساز جمائما گولڈ اسمتھ بھی برطانیہ میں سفید فام نسل پرستوں کے ہاتھوں ایشیائی اور افریقی نژاد شہریوں پر حملوں کے واقعات پر بول پڑیں۔

جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ گزشتہ چند دنوں سے خوفناک بدمعاشی اور تشدد کیا جا رہا ہے۔اُنہوں نے مزید لکھا کہ پچھلے کئی مہینوں سے سیاست دان، میڈیا اور متعصب افراد پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں اور مسلمانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔برطانوی فلمساز نے لکھا کہ ہر اس شخص سے التجا ہے جو معاملات کو اپنے ہاتھ میں لینے کے بارے میں سوچ رہا ہے کہ اپنے بچوں کے مستقبل کی خاطر یہ یہ سب روک دیں۔

نہوں نے لکھا کہ انتہائی دائیں بازو کے لوگ تو چاہتے ہی یہ ہیں کہ گلی میں ہونے والی معمولی لڑائی کو بھی نسل پرستانہ جنگ کا رنگ دے دیا جائے۔جمائما گولڈ اسمتھ نے مزید لکھا کہ ان لوگوں کی اصلیت سامنے آنے دیں اور پولیس کو ان بدمعاشوں سے نمٹنے دیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close