واشنگٹن (پی این آئی)امریکی معیشت میں سست روی کی علامات سے عالمی منڈیوں میں مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔
ایشیائی اور یورپی منڈیوں میں بھاری گراوٹ کے بعد امریکی سٹاکس Dow ،S&P 500 اور Nasdaq میں بھی گراوٹ دیکھی گئی۔دوسری جانب امریکا میں بے روزگاری میں 3 سال میں سب سے بڑا اضافہ دیکھا گیا اور امریکی معیشت کی رفتار میں یکدم سستی کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔واضح رہے کہ امریکا میں ملازمتوں میں خاطر خواہ کمی کی رپورٹ جمعہ کو جاری ہوئی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں