ہڑتال کا اعلان کردیا گیا

ڈھاکہ (پی این آئی) بنگلہ دیش میں پولیس نے ہڑتال پر جانے کااعلان کردیا۔

بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق عوامی لیگ کی حکومت کے خاتمے اور وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے ملک سے فرار ہونے کےبعدپولیس ملازمین کی ایسوسی ایشن نے ہڑتال کا اعلان کردیا۔ ایسوسی ایشن نے منگل کی شام اس سلسلے میں ایک پریس ریلیز جاری کی جس میں غیر معینہ مدت تک ہڑتال پر جانے کا اعلان کیا گیا۔ڈھاکہ کی سڑکوں پر ٹریفک پولیس غائب ہے اور طلباء سگنلز کو کنٹرول کررہے ہیں۔

ہندو اقلیت پر حملوں کے خدشات کے پیش نظر متعدد طلبا مندروں کا بھی پہرہ دے رہے ہیں۔ حکومت کے خاتمے کے بعد سے پولیس اہلکارخوف اور زندگی کے عدم تحفظ کا شکار ہیں کیونکہ انہوں نے طلبہ تحریک کو طاقت سے کچلنے کی پوری کوشش کی تھی ۔جس کے نتیجے میں 400 سے زائد افراد جاں بحق اور ہزاروں زخمی ہوئے۔ اسی لیے تحریک کی کامیابی کے بعد مظاہرین کا سب سے پہلا نشانہ پولیس ہے۔ بنگلہ دیش بھر میں پولیس سٹیشن مظاہرین کا نشانہ بن رہے ہیں اور جلاؤ گھیراؤ کے واقعات پیش آرہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close