شدید بارشیں اور طوفان ۔۔ سڑکیں زیر آب آگئیں، ہائی الرٹ جاری

ریاض(پی این آئی)مکہ مکرمہ اور گردو نواح میں موسلادھار بارش کے بعد سڑکیں زیر آب آگئیں۔

عرب نیوز کے مطابق سعودی علاقوں عسیر، باحہ، جازان، مدینہ منورہ اور نجران میں بھی بارش کا امکان ہے۔ مسجد الحرام میں عمرہ زائرین بارش کے دوران طواف اور عبادت میں مصروف رہے۔مکہ مکرمہ میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری کیا گیا تھا۔دوسری جانب دیہی علاقے الموسم میں 3 افراد ریلے میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

سعودی محکمہ شہری دفاع نےکہا ہےکہ ڈوبنے والوں میں 35 سالہ نوجوان کے علاوہ 13 سالہ دو لڑکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close