بنگلہ دیش کی کشیدہ صورتحال پر امریکہ کا ردعمل بھی آگیا

واشنگٹن (پی این آئی) بنگلہ دیشی وزیراعظم کے مستعفی ہونے پر امریکی سینیٹر چک شومر نے اپنے بیان کہا ہے کہ بنگلہ دیش کی جرأت مند مظاہرین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

امریکی سینیٹر چک شومر کاکہناتھا کہ جائز مطالبات کیخلاف پرتشد ردعمل نے حسینہ واجد کے اقتدار کو ناقابل تسخیر بنائے رکھا، مظاہروں میں ہلاک ہونے والوں کیلئے انصاف کا مطالبہ ہے،امریکی سینیٹر کاکہناتھا کہ بنگلہ دیش میں متوازن عبوری حکومت کا قیام ضروری ہے،بنگلہ دیش میں ایسی عبوری حکومت ہو جو سب کے حقوق کا احترام اور جلد انتخابات کرائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close