کینیڈا میں پاکستانی نژاد بزنس مین کو نامعلوم افراد نے آگ لگادی

ویب ڈیسک (پی این آئی)پاکستانی نژاد کینیڈین بزنس مین راحت راؤ کو کینیڈا میں نامعلوم شخص نے آگ لگادی۔

راحت راؤ کو کینیڈین صوبے برٹش کولمبیا میں اُن کے دفتر میں جلایا گیا۔ اُنہیں انتہائی تشویش ناک حالت میں اسپتال پہنچایا گیا جہاں اُن کی جان بچانے کی سرتوڑ کوشش کی جارہی ہے۔کینیڈا کے ٹی وی چینل نیوز 18 نے بتایا ہے کہ گزشتہ برس خالصتان نواز سِکھ رہنما ہردیپ سنگھ نِجر کے قتل کے حوالے سے راحت راؤ سے بھی پوچھ گچھ کی گئی تھی۔

تب یہ خبر نیوز 18 ہی نے بریک کی تھی۔ راحت راؤ کا تعلق زرِمبادلہ کے بزنس سے ہے۔یاد رہے کہ ہردیپ سنگھ نِجر کو گزشتہ برس برٹش کولمبیا کے شہر سرے کے ایک بڑے گردوارے کے باہر قتل کیا گیا تھا۔ یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ ہردیپ سنگھ نِجر کے قتل کے بعد سِکھ برادری کی طرف سے کیے جانے والے احتجاج میں راحت راؤ اور اُن کے ساتھی پیش پیش رہے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close