نئی دہلی (پی این آئی)بھارتی ریاست کیرالہ میں بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 215 ہوگئی ہے، 206 تاحال لاپتہ ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کیرالہ کے عہدیداروں نے کہا کہ لینڈسلائیڈنگ سے ہلاکتوں کے علاوہ 206 افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع ویاناد میں لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ منگل کو پیش آیا تھا جس کے بعد امدادی کام شروع کردیا گیا جو پانچویں روز بھی جاری ہے۔کیرالہ کے وزیراعلیٰ پنارائی ویجایان کا کہنا تھا کہ تلاش کا کام تقریباً مکمل ہونے والا ہے۔
حکومتی عہدیدار کا کہنا تھا کہ حکومت کا لینڈ سلائیڈنگ سے متاثر ہونے والے افراد کی بحالی کے لیے جامع منصوبہ بنا رہی ہے۔ادھر شمالی ریاست ہماچل پردیش کے عہدیداروں نے کہا کہ جمرات کو کلاؤڈ برسٹ سے 6 افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ 47 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں