اسرائیل نے اسماعیل ہنیہ کی تعریف کرنے پر مسجد اقصیٰ کے امام کو گرفتار کرلیا

ویب ڈیسک(پی این آئی)جمعہ کے خطبے کے دوران حماس سربراہ شہید اسماعیل ہنیہ کی تعریف اور انہیں خراج تحسین پیش کرنے پر اسرائیل نے مسجد اقصیٰ کے امام کو گرفتار کرلیا۔

عرب میڈیا کے مطابق مسجد اقصیٰ میں دیے جانے والے خطبے میں ایران میں شہید ہونے والے اسماعیل ہنیہ کی تعریف کرنے پر مسجد اقصیٰ کے 85 سالہ امام شیخ عکرمہ صبری کو اسرائیلی پولیس نے گرفتار کرلیا۔مسجد کے امام کی گرفتاری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسرائیلی پولیس نے نماز کے بعد بیت المقدس کے مضافات میں واقع ان کے گھر پر دھاوا بول کر انہیں گرفتار کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں