امریکی ویزہ، پاکستانیوں کے لیے آسانی کر دی گئی

رواں سال امریکی ویزے کے لیے پاکستانی شہریوں کی درخواستیں تمام ریکارڈ توڑ سکتی ہیں۔امریکی حکومت کے اعدادوشمار کے مطابق 2023 میں ایک لاکھ7 ہزار 183 پاکستانیوں کو امریکا کے نان امیگریشن ویزے جاری کیے گئے۔

امریکی عہدے دار کا کہنا ہے کہ 2023 میں سب سے زیادہ تعداد میں ویزے جاری کیے گئے اور رواں سال یہ تعداد مزید بڑھ سکتی ہے۔امریکی سفارت خانے کے ذرائع کے مطابق امریکی سفارتخانے نے پاکستانیوں کیلئے ویزا اپائنٹمنٹ کا وقت 440 روز سے کم کرکے 230 دن کردیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close