لبنان کی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیل پر حملے شروع کر دیے

ویب ڈیسک(پی این آئی)حزب اللہ کی جانب سے لبنان سے اسرائیل پر راکٹ حملے شروع کر دیے گئے ہیں ۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق حزب اللہ نے درجنوں راکٹ اسرائیل پر داغے ہیں جو اسرائیل کے شمالی علاقوں میں گرے۔اسرائیلی میڈیا کی جانب سے راکٹ حملوں کی تصدیق کی گئی اور کہا گیا کہ حزب اللہ کی جانب سے کل 5 راکٹ فائر کئے گئے جن میں سے 2 کو مار گرایا گیا جبکہ 3 کھلے مقامات پر گرے۔رپورٹس کے مطابق حزب اللہ کے راکٹوں کے نتیجے میں کسی مالی یا جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔یاد رہے کہ جمعرات کو حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ اسرائیل حزب اللہ اور حماس کے رہنماؤں کو شہید کر کے مزاحمتی تحریک روکنے کے خواب دیکھ رہا ہے لیکن حزب اللہ اس کے جواب میں جلد اپنی کارروائیاں شروع کرے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close