سمندری طوفان سے تباہی۔۔ مال بردار جہاز ڈوب گیا، متعدد ہلاکتیں

تائی پئی سٹی(پی این آئی)سمندری طوفان گیمی نے تائیوان میں بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔تائیوان میں مسلسل دوسرے روز سکول، دفاتر اور کاروبار بند جبکہ ٹرین سروس معطل ہے، تمام ڈومیسٹک اور بین الاقوامی پروازیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سمندری طوفان کے باعث تائیوان میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، طوفانی بارشوں کے باعث تائیوان میں آج مسلسل دوسرے روز سکول، دفاتر اور کاروبار بند جبکہ ٹرین سروس معطل ہے۔مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق تائیوان میں تمام ڈومیسٹک اور بین الاقوامی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں اور تقریباً 5 لاکھ گھروں کی بجلی منقطع ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق تائیوان میں طوفان کے باعث مختلف حادثات میں اب تک 3 افراد کی ہلاکت ، 266 افراد کے زخمی اور کئی کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں، متاثرہ علاقے سے 8000 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close