غیر ملکی ایئرلائنز کا اپنی پروازوں میں شاندار سہولت دینے کا اعلان

استنبول(پی این آئی) ترک ایئرلائنز نے اپنی پروازوں میں مفت وائی فائی مہیا کرنے کا اعلان کر دیا۔

ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق ترک ایئرلائنز کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ مسافروں کو ایئرلائنز کی دنیا بھر میں سفر کرنے والی تمام پروازوں میں لامحدود مفت وائی فائی دیا جائے گا۔فضائی کمپنی کا کہناہے کہ یہ سروس2025ء کے آخر سے شروع ہو جائے گی۔ اس مقصد کے لیے ترک ایئرلائنز کے تمام ہوائی جہازوں کو جدید ترین انٹرنیٹ ٹیکنالوجی سے لیس کیا جائے گا تاکہ پروازوں میں سوار مسافروں کو مسلسل ’ان لمیٹڈ ‘ وائی فائی کی دستیابی ممکن ہو سکے۔اس ٹیکنالوجی کے حصول کے لیے فضائی کمپنی مقامی اور بین الاقوامی سپلائرز کے ساتھ مذاکرات کر رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close