چاقو کے حملے سے فوجی زخمی، ملزم گرفتار

لندن (پی این آئی)چاقو کے حملے سے فوجی زخمی، ملزم گرفتار۔۔۔انگلینڈ کے علاقے کینٹ میں فوجی کو چاقو مار کر شدید زخمی کردیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یونیفارم میں ملبوس تقریباً 40 سالہ فوجی کو جلنگھم میں اس کے گھر کے قریب نشانہ بنایا گیا۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فوجی پر حملہ کرنے والے24 سالہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا جس کے پاس سے متعدد چاقو بھی برآمد کئے گئے۔دوسری جانب وزیراعظم سر کئیر سٹارمر نے فوجی پر حملے کو حیران کن قرار دے دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حملے کو دہشتگردی سے متعلق نہیں سمجھا جارہا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close