پی ٹی آئی رہنمائوں کی گرفتاری پر امریکا کاردِعمل آگیا

واشنگٹن(پی این آئی)امریکہ نے پاکستان میں تحریک انصاف کے راہنماؤں کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کیا ہے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا ہے کہ ہم نے تحریک انصاف کے راہنماؤں کی گرفتاری سے متعلق خبریں دیکھی ہیں جب بھی ہم اپوزیشن راہنماؤں کو گرفتار ہوتا دیکھتے ہیں تو اس پر ہمیشہ ہمیں تشویش ہوتی ہے۔

محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ مجھے ذاتی طور پر بھی پریشانی ہوئی جب میں نے ایک ترجمان کو گرفتار ہوتے دیکھا میتھیو ملر نے کہا کہ ہم آئین اور جمہوری اصولوں کی پاسداری کی حمایت کرتے ہیں جس میں قانون کی حکمرانی، انصاف کا بول بالا، انسانی حقوق کا تقدس، جس میں آزادی اظہار رائے اور اجتماع کی آزادی شامل ہے. میتھیو ملر نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ پاکستان کے آئین اور قانون کے مطابق ان اصولوں کے تقدس کو یقینی بنایا جائے اس سے قبل بھی امریکی ترجمان متعدد بار پاکستان تحریک انصاف سے متعلق صحافیوں کی طرف سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دے چکے ہیں۔

میتھیو ملر نے اپنی ایک پریس بریفنگ میں تحریک انصاف پر پابندی عائد کرنے سے متعلق حکومت پاکستان کے اعلان پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک پیچیدہ سیاسی عمل کا آغاز قرار دیا تھا ان کا کہنا تھا کہ نے پاکستان تحریک انصاف پر پابندی کے سوال کے جواب میں کہا تھا کہ پاکستان میں سیاسی جماعت پر پابندی سے متعلق ہم نے حکومت کے بیانات دیکھے ہیں، یہ پیچیدہ سیاسی عمل کا آغاز ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close