ویب ڈیسک (پی این آئی)مغربی ممالک سے تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے بیلاروس نے ویزا فری اینٹری سکیم کا دائرہ کار 34 یورپی ممالک تک بڑھانے کا اعلان کر دیا ہے جبکہ اس کے علاوہ برطانیہ کو بھی اس میں شامل کیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بیلا روس کی نئی ویزا فری اینٹری پالیسی کا اطلاق 19 جولائی 2024 سے ہو گیاہے جس کے تحت یورپی ممالک کے شہریوں کو بیلا روس میں بغیر ویزا 30 روز تک قیام کی اجازت ہو گی اور ایک سال میں 90 روز تک ویزے کے بغیررکنے کی اجازت ہو گی ۔بیلاروس کے حکام نے واضح کیا کہ سہولت فضائی، براستہ سڑک اور ریل گاڑی کے ذریعے آنے والے مسافروں کیلئے ہو گی ۔ یہ فیصلہ بیلا روس کے صدر الیگزینڈر کی جانب سے کیا گیاہے ، جیسا کہ وہ آئندہ سال الیکشن کے بعد 7 ویں 5 سال کیلئے عہدے پر بیٹھنے کیلئے تیاریاں کر رہے ہیں ۔
بیلا روس جن ممالک کے شہریوں کو بغیر ویزا رکنے کی اجازت دے گا ان میں آسٹریا، بیلجیئم ، بلغاریہ ، کروشیا، سائپرس، چیک رپبلک ، ڈنمارک ، ایستونیا، فن لینڈ، فرانس ، جرمنی ، ہنگری، آئس لینڈ، آئرلینڈ ، اٹلی ، لٹاویا، لیکسمبرگ، مالٹا، نیدر لینڈ، ناروے ، پولینڈ ، پرتگال، رومانیہ، سلواکیا، سلووینیا ، سپین، سویڈن، سویٹزر لینڈ، برطانیہ، البانیا، بوسنیا، نارتھ میسڈونا، سربیا شامل ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں