ادیس ابابا (پی این آئی) افریقی ملک ایتھوپیا کے ضلع گوفا میں ایک گاؤں میں ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ سے درجنوں گھر تباہ ہوگئے۔جس کے نتیجے میں 55 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ضلع گوفا میں بارشوں کے بعد پہاڑی علاقے سے مٹی کا ایک بڑ تودا اچانک دوپہر کے وقت دیہات پر گر گیا جب مرد گھر سے باہر ہوتے ہیں۔ جس کے باعث ملبے میں زیادہ تر خواتین اور بچے پھنس گئے،دشوار گزار راستوں، پہاڑی علاقہ اور مسلسل بارشوں کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا رہا۔ ریسکیو ٹیم نے ملبے سے 55 لاشیں نکالیں جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں،خراب موسم کے باعث امدادی کاموں کو بار بار روکنا پڑ رہا ہے۔ ملبے تلے دبے افراد کی درست تعداد کا بھی اندازہ نہیں لگایا جا سکا ہے۔ امدادی کاموں کے دوران مزید لاشیں ملنے کا خدشہ ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں