ڈونلڈ ٹرمپ کو کوئی ہرا نہیں سکتا، ڈاکٹر ملیحہ لودھی کی پیشنگوئی

لندن(پی این آئی)ڈونلڈ ٹرمپ کو کوئی ہرا نہیں سکتا، ڈاکٹر ملیحہ لودھی کی پیشنگوئی۔۔۔۔سابق سفیر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ کوئی ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو نہیں ہرا سکتا۔اس حوالے سے ریپبلکن پارٹی کے رہنما ارجمند ہاشمی کا کہنا ہے کاملا ہیرس کے بجائے کوئی دوسرا ڈیموکریٹ امیدوار بہتر کارکردگی دکھا سکتا تھا۔ارجمند ہاشمی کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے کاملا ہیرس کا جیتنا تقریباً ناممکن ہے۔پاکستانی امریکی کاروباری شخصیت تنویر احمد نے کہا کہ انتخابی مہم کے لیے مختص رقم جوبائیڈن کو فوری کاملا ہیرس کو دے دینی چاہیے تاکہ وہ مہم پر توجہ دے سکیں۔۔۔۔۔

تنویر احمد کا کہنا ہے کہ ڈیموکریٹس کے لیے چیلنجز بڑھتے جا رہے ہیں۔واضح رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے بالآخر ڈیموکریٹس رہنماؤں، سینیٹرز اور اراکین کانگریس کے دباؤ اور مطالبے کو تسلیم کرتے ہوئے آئندہ نومبر کے صدارتی انتخاب میں حصہ لینے سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ وہ ملک اور پارٹی کے وسیع تر مفاد میں دستبردار ہورہے ہیں۔امریکی صدر جوبائیڈن نے صدارتی امیدوار کے لیے نائب امریکی صدر کاملا ہیرس کی نامزدگی کی بھی توثیق کی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close