ایک اور خطرناک وائرس پھیلنے کا خطرہ، تشویشناک خبر آگئی

ویب ڈیسک(پی این آئی)دماغ میں سوجن پیدا کرنے والا خطرناک ’نیپاہ وائرس‘ بھارت میں خطر ناک انداز میں پھیلنے لگا، کیرالہ میں 14 سالہ لڑکا نیپاہ وائرس سے ہلاک ہوگیا۔

بھارت میڈیا کے مطابق اب تک کیرالہ میں 60 سے زائد افراد نیپاہ وائرس کا نشانہ بن چکے ہیں ۔یہ خطر ناک وائرس چمگادڑ اور خنزیر سے انسانوں کو لگتا ہے، یہ خوراک سے بھی انسانوں کو متاثر کرتا ہے۔’نیپاہ وائرس‘ کے شکار مریض کو سانس لینے میں شدید دشواری ہوتی ہے ، جھٹکے لگتے ہیں اور پھر 24 سے 38 گھنٹے میں مریض کوما میں جاسکتا ہے، جس کے بعد موت بھی واقع ہوسکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close